مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ہے، علی محمد خان


تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ہے۔   

ہم نیوز کےپروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمرعباس” میں علی محمد خان نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن ہوں تو عوام جسے چاہے گی منتخب کرے گی، ملک اس وقت مشکل میں ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا، الیکشن کے ایک نقطے پر سب کو ملکر بیٹھنا ہو گا۔

تحریک انصاف کے لوگ ٹکرائو کی سیاست نہیں چاہتے، محمد علی درانی

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اداروں سے نہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، پاکستان کے مفاد کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گے، جمہوریت اور ملک کیلئے سب سے بڑی جماعت سے بات کرنی پڑے گی۔

ن لیگ کونہیں پتہ کہ اٹھنا ہے یا بیٹھنا ہے ، ہم سیاسی جماعت ہیں اور الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

ناجائز طور پر ڈالر بیرون ملک بھیجے جانے کو روکا گیا ہے ، گوہر اعجاز

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا، ہم تیاری کررہے ہیں، ٹکٹنگ کے حوالے سے ہماری تیاری چل رہی تھی اسے مزید تیز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں