حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق 4 سال بعد رہا


سرینگر: بھارتی حکومت نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 4 سال قبل نظر بند کیے گئے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کر کے رہا کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے ایک عدالت نے بھارتی حکام سے حراست کے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی تو بھارتی پولیس نے مطلع کیا کہ حریت رہنما کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی خودمختاری کو منسوخ کرنے کے موقع پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پاکستان پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شہباز شریف

میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کے خطاب میں کہا کہ میری نظر بندی اور اپنے لوگوں سے علیحدگی کا یہ دور میرے لیے میرے والد کی موت کے بعد سب سے زیادہ تکلیف دہ رہا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی تبدیلیوں کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے ہمارے جذبے کمزور ہیں، بالکل نہیں، ہمارا جذبہ بلند ہے۔


متعلقہ خبریں