پاک بھارت امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، نگران وزیراعظم

anwar ul kakar

پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، نگراں وزیراعظم


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامناہے،دنیا کو درپیش چیلنجز کیلئے ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیداہوا،گذشتہ سال پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بہت بڑے نقصان کا سامنا رہا۔

فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری کا آغاز

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوا،گذشتہ سال سیلاب نے ایک تہائی پاکستان کو متاثر کیا ، بحرانوں پر قابو پانے کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

دنیا اس وقت سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی،دنیا میں یوکرین سمیت 50مقامات پر جنگی صورتحال ہے،دنیا کے معاشی حالات ابتر ہیں،بھوک اور غربت میں اضافہ ہورہاہے۔

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے  اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر بہت پرانا ہے ۔

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے،بھارت نے کئی کشمیری رہنمائوں کو گھروں میں نظربند اور جیل میں قید کیاہواہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتاہے۔

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہاہے.

پاکستان سرحد پار حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے،افغانستان میں امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،افغانستان میں امن پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔افغانستان کے امن سے خطےکا امن وابستہ ہے ۔

 


متعلقہ خبریں