تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو لیول کر کے ہی پلیئنگ فیلڈ ہو سکتی ہے ، فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا 24کروڑ عوام میں حکومت کیلئے 700قابل لوگ نہیں مل سکتے۔   

ہم نیوز کےپروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی”میں فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو لیول کر کے ہی پلیئنگ فیلڈ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے، باہر سے زیادہ ملک کے اندر دشمن موجود ہیں جنہوں نے لوٹ کر کھایا، تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز ایکسپائرڈ ہیں۔

ان ساری صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو معاونین نے پھنسایا، چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام معاونین ایک، ایک کر کے چھوڑ گئے ،ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون کہاں ہے ؟۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں