افرادی قوت ایکسپورٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس، اہم ہدایات جاری

jawad shohrab malik

بیرون ملک نوکری کرنے کے خواہشمند پاکلستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیزوانسانی وسائل کی ترقی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ افرادی قوت ایکسپورٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی معقول اہداف طے کرنے کے لئے قابل عمل منصوبہ تیار کرے گی۔

2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس موقع پر انھوں نےکہا کہ عوامی خدمت کی فوری فراہمی کے لئے کسی بھی پالیسی کا موثر نفاذ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران ملک کی افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے کے لئے مربوط اور قابل عمل روڈ میپ پر غور و فکر کریں تاکہ ایسی پالیسی کی تشکیل ممکن ہوجو قابل حصول ہو جو سارے مقاصد سے ہم آہنگ ہو۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ،ممکنہ پاکستانی سکواڈ سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ روڈ میپ میں عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے متوقع ٹھوس نتائج کے ساتھ ساتھ ٹائم لائنز کا بھی تعین کیا جائے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جن ممالک میں ہماری افرادی قوت کے لئے روزگار کے روشن امکانات ہیں وہاں کے تقاضوں کو پورا کرنے اور متقاضی مہارت اور صلاحیت پیدا کرنے کے لئے استعداد کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محمد عامر نے بابراعظم کیخلاف دل کی بھڑاس نکال دی

معاون خصوصی نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک منتقل ہونے والی افرادی قوت کو درپیش تمام رکاوٹوں کا فوری تدارک کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دے۔

انہوں نےکہا کہ تمام متعلقہ وزارتوں کو افرادی قوت کہ ایکسپورٹس کے حوالے سے حکومت کی سنجیدگی سے آگاہ کیا جائے،اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں