جان بچانے والی مزید 16 اہم ادویات کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی

ادویات

جان بچانے والی سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


 مارکیٹس سے غائب ادویات کو واپس لانے کے پلان پر عمل درآمد اور جان بچانے والی نئی اہم ادویات کی فوری رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی مزید 16 ادویات کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی، ہنگامی رجسٹریشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے بورڈ نے کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نایاب دوا کے فارمولہ والی متبادل دوا رجسٹرڈ کی جا رہی ہے کمپنیز کو باری سے ہٹ کر میڈیسن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے

ہائیپر ٹیشن کے انجکشن لیبیٹالول کی ہنگامی رجسٹریشن کر لی ہے، کیلشیئم کی کمی دور کرنے والے انجکشن کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔

بچوں کو ہارٹ فیل سے بچا کا ڈیگوکسن نامی انجکشن، کولیسٹرول کمی میں استعمال ہونے والا کولیسٹرامائن پاوڈر، بائی پولر ڈس آرڈر کی دوا اور امراض چشم ڈراپس کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی، مرگی کی گولی اور انجکشن کی فوری رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

سرجری کیلیے بیہوش کرنے والا اینستھیزیا انجکشن پروپوفول، خون پتلا کرنے والے ہیپارن فارمولہ کے انجکشن، نوزائیدہ کی بیماری رہیسس کے علاج کے انجکشن، ہارٹ اٹیک میں پیچیدگی سے بچا کے انجکشن کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔

مہلک ڈائریا علاج کے انجکشن، مرگی کی گولی کاربامیزاپائن، بیکٹیریل انفیکشن کے پینسیلین جی نامی انجکشن، ہڈیوں کی کمزوری کے انجکشن اور سکن انفیکشن کریم رجسٹرڈ کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق فارما کمپنیز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے پر فوری پیداوار شروع کریں گی، اہم ادویات کی دستیابی کیلیے باری سے ہٹ کر رجسٹریشن کا فیصلہ ہوا تھا۔

نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے، اہم ادویات رجسٹریشن کی مزید درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، برانڈ رجسٹرڈ کرانے والی کمپنیز نے فوری پیداوار کی یقین دہانی کروائی ہے۔


متعلقہ خبریں