ایشیا کپ 2025 ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا


2025 میں ہونے والا ایشیا کپ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025 پچاس کے بجائے بیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اس فیصلے کے بعد شائقین کو اگلے ایشیا کپ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کیلئے اپنا قومی اسکواڈ بتادیا، عماد اور اسامہ میر شامل

روایتی طور پر ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جاتا ہے جس میں ٹیموں کا اپنی کارکردگی دکھانے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کرہی ہے۔

خیال رہے کہ 2025 میں پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی ون ڈے فارمیٹ پر کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں