میں وہ واحد شخص ہوں جو شاہین کو کپتانی سے دور رکھتا ہے، شاہد آفریدی


بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو کپتان بنائے جانے کے بیان کو ان سے منسوب کرنے کی خبروں پر سخت تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق چلنے والی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گمراہ کُن معلومات پھیلانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے ٹوئٹر پر اسکرول کر رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی کے مطابق شاہین آفریدی بابر اعظم سے بہتر ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی’۔

ورلڈکپ 2023، شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

سابق کپتان نے کہا کہ ‘سمجھ سے باہر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں؟ حالانکہ میں نجی ٹی وی چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں اور اپنا نقطہ نظر پیش کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ ‘میں وہ واحد شخص ہوں جو شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے دور رکھتا ہوں۔’


متعلقہ خبریں