لندن میں مشاورت ، قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دیدی

nawaz sharif

لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم مشاورت ہوئی جس میں قانونی ٹیم نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ قانونی ٹیم کے ارکان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو بریفنگ دی کہ نواز شریف کو وطن  واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی

اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے کہا کہ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا نوازشریف کی واپسی اور کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔

 


متعلقہ خبریں