دنیا کو عالمی سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ہر ملک کے مفاد میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنما ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونے اور اختلافات میں پڑنے سے باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت بے حسی اور فیصلے نہ کرنے کا نہیں بلکہ یہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا ہے اور بہتر کل کے لیے سمجھوتے کرنے کا وقت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایک ہفتے پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس دنیا کے ہر کونے سے آنے والے رہنماؤں کے لیے ہر سال ایک موقع ہوتا ہے تاکہ نہ صرف دنیا کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکے بلکہ مشترکہ بھلائی کے لیے کام بھی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ لوگ بحران سے نکلنے کے لیے اپنے اپنے رہنماؤں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں