ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک (pervez Khattak)

این اے 33 آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا


پشاور: سابق وزیر دفاع اور سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں اور صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں اور جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے اور صدر مملکت عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے کوئی پنڈورا باکس نہیں کھولا ، خواجہ آصف

پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کرائے۔ ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں