کراچی، اے وی ایل سی، سی آئی اے کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار


کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، قبضے سے 2 سرقہ شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اے وی ایل سی، گلشن ڈویژن نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہوں کے 2 سرکردہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی کراچی کی ایک اور کاروائی ، تین سرکردہ ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کو اپنے استعمال میں رکھتے تھے اور کسی بھی جگہ چھوڑ کر دوسری موٹر سائیکل چوری کر لیتے تھے۔ ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے انکے گروہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور، تھانے کے باہر سے 40 موٹر سائیکلیں چوری، چور پولیس اہلکار نکلا

ملزمان سے موٹر سائیکل نمبر KOV-0510 یونیک 70 تھانہ مومن آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 346/2023 ہے۔ دوسری برآمد شدہ موٹر سائیکل سپر اسٹار 70 ہے جس کا انجن نمبر 1619649 اور چیسز نمبر 1650210 بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں