لاہور، تھانے کے باہر سے 40 موٹر سائیکلیں چوری، چور پولیس اہلکار نکلا

موٹرسائیکلز

موٹرسائیکلز سے متعلق اہم خبر آگئی


لاہور: پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے باہر کھڑی ہوئی 40 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔

مجرمان کی شامت آگئی، پنجاب پولیس نے فیس ٹریس سسٹم متعارف کرا دیا

اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل الیاس نے اپنے ساتھی اکرم کے ساتھ مل کر وارداتیں کیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کانسٹیبل الیاس کا ساتھی اکرم پیشے کے اعتبار سے کباڑیے کا کام کرتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلیں ہربنس پورہ کے گودم سے برآمد کر لی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق چوری کی واردات میں ملوث کانسٹیبل الیاس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ورلڈ اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان پولیس رویئے پر دلبرداشتہ

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چوری یا چھینی گئیں 40 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تھانہ ڈیفنس سی میں کھڑی کی تھیں جنہیں کانسٹیبل اور کباڑیے نے ملی بھگت سے چوری کی تھیں۔


متعلقہ خبریں