غیر ملکی موبائل فون کمپنی بھی گیس چوری میں ملوث نکلی


غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

صوبائی دارلحکومت لاہور میں اطلاع ملنے کے بعد سوئی ناردرن کی جانب سے کاروائی کی گئی، موبائل کمپنی  گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کر رہی تھی۔

آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق غیر ملکی موبائل فون کمپنی کرک میں موبائل فون ٹاورکےجنریٹرچوری شدہ گیس سےچلا رہی تھی اور کمپنی مین گیس لائن سےبراہ راست گیس چوری کر رہی تھی۔

سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔خیال رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل کمپنی کا تھا۔

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ، درجنوں گرفتار ، 17 کروڑ روپے کے جرمانے

یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں سوئی ناردرن نے گیس چوری پر 813 ایف آئی آرز درج کروانے کے علاوہ گیس چوری کی سوا تین لاکھ سے زائد وارداتیں پکڑی ہیں۔

گیس چوری کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن، ڈھائی ارب روپے وصول

ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس چوری میں ملوث ان افراد سے اب تک تقریباً ڈھائی ارب روپے ریکور کیے جاچکے ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن نے گزشتہ چار برسوں میں گیس خسارے پرقابو پانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


متعلقہ خبریں