آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا


سیکرٹری پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہےکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٨ کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا کر بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین گزشتہ سال 7 ارب کی مجموعی بجلی چوری میں ملوث نکلے

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی چوری پراب تک 35 کروڑ ، 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہترکام ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 دن کے آپریشن کے دوران لیسکو نے 1159 کیسز درج کرکے 79 افراد کو گرفتار کیا۔ لیسکو نے 3792 یونٹ بجلی پکڑی جس کی مالیت 1 لاکھ 61 ہزار 619 روپے بنتی ہے۔ ان میں سے 10 ہزار 316 ریکور کر لیے گئے۔

میپکو نے 1949 یونٹ کی بجلی پکڑی ،اور 1317 کیسز درج کرکے 15 افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ گیپکو، فیسکو، حیسکو ، پیسکو اور ٹیسکو نے بھی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کرکے گرفتاریاں کیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں