باجوڑ میں کریک ڈاؤن کے دوران چینی کے 4 ہزار سے زائد تھیلے ضبط

shugar

باجوڑ میں کریک ڈاؤن کے دوران چینی کے 4 ہزار سے زائد تھیلے ضبط


خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے عنایت کلے بازار میں دکانوں کے معائنے کے دوران چینی کے 4,040 تھیلے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے ایک ٹیم کے ہمراہ عنایت کلے بازار کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے چینی کی ذخیرہ اندوزی پکڑ لی۔

معائنے کے دوران، امین اللہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا جس کے قبضے میں چینی کے 4,040 بیگز تھے۔

نگران پنجاب کابینہ ، کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ملزم سے مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے ذخیرہ اندوزی کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکام نے چینی اور امریکی ڈالر دونوں کے ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

حکام نے ذخیرہ اندوزی کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے کہ ذمہ داروں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستانی عوام کے لیے چینی سمیت ضروری اشیا کی دستیابی  کے لیے ایک اہم قدم ہے۔


متعلقہ خبریں