ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں، نسیم شاہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنے پسندیدہ بلے باز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریزرو ڈے پر میچ 1999 میں کھیلا گیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں بہترین بلے باز کون ہے، اس حوالے سے کرکٹ شائقین کے درمیان بحث جاری رہتی ہے۔ تاہم کرکٹ ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں بلے بازوں کی کارکردگی اپنی جگہ بہترین ہے، دونوں کا کھیلنے کا انداز منفرد ہے۔

دوسری طرف دونوں بلے باز ایک دوسرے کے گُن گاتے نظر آتے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں ویرات کوہلی کا بابر اعظم سے متعلق کہنا تھا کہ بابر دنیا کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں سرفہرست ہے۔ بابراعظم تمام فارمیٹس میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی

 بابر اعظم بھی کوہلی کے اس بیان پر خاموش نہ رہے اور انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں کوہلی سے 2019 میں ملا تھا تب وہ اپنے عروج پر تھے اور آج بھی عروج پر ہیں۔ اُس وقت میں سوچ رہا تھا کہ ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لوں اور مجھے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔


متعلقہ خبریں