پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا، آسٹریلیا آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں سرفہرست آگیا


جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں پہلے پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگز کے مطابق آسٹریلیا 121 ریٹنگز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان 120 ریٹنگز کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس کی ریٹنگ 114 ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا، ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ہوگا، پچ رپورٹ

آسٹریلیا نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 5 روزہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 123 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھین لی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے عالمی نمبر ون کا ٹائٹل چھینا تھا۔ افغانستان کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا تھا۔

پاکستان ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی

پاکستان کے پاس عالمی نمبر ون بننے کا ایک اور سنہری موقع موجود ہے۔ قومی ٹیم آج ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کھیل رہی ہے۔ بھارت کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان دوبارہ ون ڈے فارمیٹ میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن جائے گی۔


متعلقہ خبریں