ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہو گا، مچل مارش


آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے ورلڈ کپ 2023ء کے لئے اپنی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا نام بتا دیا ہے۔

یوٹیوب پوڈ کاسٹ جس میں مچل مارش کے علاوہ سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان شریک ہوئے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بھی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اس دوران مائیکل وان نے مچل مارش سے سوال پوچھا کہ ورلڈ کپ کون جیتنے والا ہے، پاکستان، بھارت یا انگلینڈ؟ جس کے جواب میں مچل مارش کا کہنا تھا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئن مورگن اور گلین میک گرا سیمی فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا نام لیا تھا۔


متعلقہ خبریں