پشاور، ایف آئی اے کی کارروائیاں، کرنسی مارکیٹ سیل، کروڑوں روپے برآمد

پشاور، ایف آئی اے کی کارروائیاں، کرنسی مارکیٹ سیل، کروڑوں روپے برآمد

خیبرپختونخوا میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی درجنوں دکانیں اور مارکیٹیں بند کردی گئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق 20 روز میں کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف پشاور میں 27 چھاپے مارے گئے۔ اس دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پشاور کے چوک یادگار میں ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔ ان ملزمان سے 10 کروڑ 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

قیمتیں گرنے کا ڈر، ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانا شروع کردیے

حکام نے کہا کہ کسی کو ڈالر کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ ڈالر اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاشی ماہر شبر زید ی کا کہنا تھا کہ ڈالر اس لیے نیچے آیا کیوں کہ پشاور کا کرنسی ایکس چینج بازار بند ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیاں بند کرکے ذخیرہ کیے ہوئے ڈالر بے کار بنا دینے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں