کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کے 22 اضلاع میں 10 فی صد سے کم ریکوری ریکارڈ


اسلام آباد(ابو بکر، ہم انویسٹی گیشن ٹین )کوئٹہ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں میں صارفین سے گزشتہ 3 سال سے ریکوری کا معاملہ، ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے کوئٹہ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں میں سب سے کم ریکوری والے اضلاع کی رپورٹ حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نسبتا پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ریکوری اچھی ریکارد کیا گیا۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کے 22 اضلاع میں 10 فی صد سے کم ریکوری ریکارڈ ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قعلہ عبداللہ اور خالق آباد کے صارفین سے سب سے زیادہ کم 0.92 فی صد ریکوری ریکارڈ ہوئی۔

سراب کے صارفین سے 1.87 فی صد ریکوری ریکارڈ ہوئی، مستونگ میں 2.34 قلعہ سیف اللہ 2.36 خانوزئی میں 3 فی صد ریکوری ریکارڈ ہوئیں۔ کھاران3.41 نوشکی 3.42 ڈیرہ بگٹی 4.37 پشن 4.61 جبکہ کہلو کے صارفین سے 4.73 فی صد ریکوری ریکارڈ ہوئی۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کے ٹانک ڈویژن میں سب سے کم ریکوری 24 فی صد ریکارڈ ہوئی، رورل مانسہرہ ڈویژن علاقوں کے صارفین سے 29 فی صد ریکوری ممکن ہوسکی.

سٹی ڈویژن ڈی ائی خان میں 51 فی صد ریکوری ریکارڈ ہوئی، سٹی رورل مانسہرہ کے صارفین سے 54 فی صد ریکوری ممکن ہوئی،

رورل ڈویژن ڈی ائی خان کے صارفین سے 55 فی صد ریکوری ممکن ہوئی، شبقدر 57 شانگلہ 60 کوہاٹ 61 دیر 64 جبکہ رورل کوہاٹ کے صارفین سے 67 فی صد ریکوری ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 20 اضلاع میں 10 فی صد سے کم ریکوری ریکارڈ ہوئی۔

لولہ رائی، کوہلو، دکی، زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، خالق آباد، نوشکی، کھران ،چاغی، واشوک، سراب، لہری، ڈیرہ بگٹی، دادار، پشن یارو، خانزائی، قعلہ عبداللہ، پنجگور، تمپ شامل ہیں

دکی 7.72، زیارت 5.74، موسی خیل 9.64، واشوک 7.41، لہری 7.91، دادار 7.16، یارو 7.64، پنجگور 6.76، تمپ 3.89 فی صد ریکوری ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں