ڈالر کو دوسرے روز بھی جھٹکا ، 1.98 روپے سستا ، 305 کا ہو گیا

ڈالر

ڈالر کی اڑان کا سلسلہ رک گیا ، جس کے بعد روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 98 پیسے سستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 305  روپے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستا ہو کر 332 روپے پر آ گیا ، یور و کی قیمت میں اب تک 23 روپے کمی ہوئی ۔ پاﺅنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا۔

امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

پاﺅنڈ کی قیمت میں اب تک 30 روپے کمی ہوئی ہے ۔ سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے جبکہ اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل نہیں ہوا، فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک کا فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آ گیا ۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس 45 ہزار 858 پوائنٹس ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں