ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

pak team

انگلینڈ کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی


ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوور میں حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ رضوان نے ناقابل شکست 63 رنز کی باری کھیلی۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مہدی حسن پہلے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔اوپننگ پر آنے والے محمد نعیم بھی 20 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے محمد نعیم کو آوٹ کرنے کے ساتھ ہی ون ڈے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کر لی ہیں تاہم انہوں نے محمد نعیم کے بعد اگلا شکار توحید کو بنایا اور دو رنز پر کلین بولڈ کر دیا ۔

چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شکیب اور مشفیق کے مابین 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس موقع پر شکیب 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ گرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیل اینڈرز رنز میں خاطر خوا رنز نہ بنا سکے اور پوری ٹیم 193 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

پاکستان کے حارث روف نے چار، نسیم نے تین جب کہ شاہین اور فہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


متعلقہ خبریں