جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی، سستی بجلی نہیں ملے گی، نگراں وزیر توانائی


نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری ختم نہ ہونے تک، بلوں کی ادائیگی نہ ہونے تک، لوگوں کو سستی بجلی نہِیں ملے گی۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ان سے ریکوری کریں گے۔

محمد علی خان کا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی سستی بجلی نہیں ملے گی۔ ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بل ادا نہ کرنے کے باعث دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔

عوامی احتجاج نظر انداز ، بجلی بلوں پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔ 589 ارب کی بجلی چوری یا بل ادا نہیں کیےجارہے، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس فوری طور پر کم نہیں کی جارہیں، اس پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں