بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اپنی بیوی انوشکا شرما کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ صحیح بات پر ڈٹ جانا اور استقامت سے اس پر قائم رہنا ، چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو ، انوشکا کی وہ صلاحیت ہے جو مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔
بین اسٹوکس میرے فیورٹ کرکٹر ہیں ، ویرات کوہلی
ویرات کوہلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ایک شخصیت سے میں ملنا چاہتا تھا اور میری ملاقات نہیں ہوسکی وہ مشہور گلوکار کشور کمار تھے۔