علی ترین کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ


لودھراں: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی ترین نے اپنی تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی وہ انتخابی مہم کو وقت نہیں دے پائیں گے اس لیے اپنی تعلیم مکمل ہونے تک انتخاب نہیں لڑ سکتے۔

لودھراں کے حلقے 154  سے 2013 کے عام انتخابات میں صدیق بلوچ نے بطورآزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی تاہم 2015 میں جعلی ڈگری کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انھیں نااہل کردیا تھا اور ضمنی انتخاب میں جہانگیرترین کامیاب ہوئے تھے لیکن گذشتہ برس دسمبر میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے کی وجہ سے ان کی نشست خالی ہو گئی تھی، اس حلقے میں ایک بار پھر ضمنی انتخابات ہوئے جس میں جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کو مسلم لیگ ن کے مقابلے میں میدان میں اتارا گیا تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے انہیں 25 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے علی ترین کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں