ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل

asia cup

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن


خراب موسم کی وجہ سے کولمبو میں ہونے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کردئیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جب کہ اگر دوبارہ بارش ہوتی ہے تو اسکے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں