ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں نیپال اور بھارت کا مقابلہ جاری ہے، میچ بارش سے منسوخ ہونے کی صورت میں بھارت اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی جب کہ اپنے دوسرے میچ بھارت کے مدمقابل آیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانٹ دے دیا گیا۔
یوں پاکستان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے جہاں اس کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔
بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے نیپال کو شکست دینا ضروری ہے، میچ میں ہار بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔