پی سی بی کی ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل

قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سکواڈ کے لئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق سلکیشن کمیٹی کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فخر زمان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ امام الحق، سعود شکیل اور آغاز سلمان بھی ممکنہ طور پر سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاہین شاہ آفریدی حاصل کریں گے، سرویون رچرڈز

ذرائع کے مطابق افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حارث اور وسیم جونیئر بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 15رکنی سکواڈز کے اعلان کے لئے 5ستمبر کی تاریخ طے ہے جبکہ ٹیمیں 28ستمبر تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سکواڈز میں تبدیلی کر سکتی ہیں تاہم 28 ستمبر کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس صورت میں کرکٹ بورڈ 5 ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام کرکٹ کونسل کو بھجوا دے گا۔


متعلقہ خبریں