انوکھا پینٹ جو بجلی کا بل کم کر سکتا ہے


کیلیفورنیا: امریکی ماہرین نے ایک ایسا پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو بجلی کے بل میں کمی لا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے بجلی کے استعمال میں کمی کی جا سکے گی اور بجلی کا بل کم آئے گا۔

امریکی سائنسدانوں نے مختلف رنگوں پر مشتمل ایک نیا پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو بجلی کے بل میں کمی لاسکتا ہے۔ یہ پینٹ ایئر کنڈیشنرز اور ہیٹر پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اگر اس پینٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ بجلی کے بلوں اور اخراج کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا مگر مچھ پکڑا گیا

یہ پینٹ سورج سے آنے والی مڈ انفراریڈ روشنی کا 80 فیصد تک منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو روایتی رنگین پینٹ سے 10 گنا زیادہ منعکس کرتا ہے۔

مڈ انفراریڈ روشنی عام طور پر عمارت کی سطحوں پر گرمی کے طور پر جذب ہوتی ہے اور اگر اس پینٹ کو کسی عمارت کے باہر استعمال کیاجاتا ہے تو یہ پینٹ گرمی کو باہر رکھتا ہے تاہم اسے اندر سے گرمی رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں