ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی اس طرح کی کارکردگی پوری ٹیم کے لئے اعتماد بڑھانے کا باعث ہے۔حارث روف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی تمام تمام تعریفوں کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیم کو ایک ایک پوانٹ حاصل ہوا ہے۔
میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین نے چارجب کہ نسیم اور حارث نے تین تین وکٹیں لیں۔