شدید مالی بحران کے باوجود برطانیہ میں پی آئی اے عملہ تعینات ، بھاری تنخواہیں مقرر

پی آئی اے pia

شدید مالی بحران کے باوجود برطانیہ میں پی آئی اے کا عملہ تعینات کر دیا گیا۔

برطانیہ میں پی آئی اے کے براہ راست فلائٹ آپریشن پر 3 سال سے پابندی کے باوجود بھاری تنخواہوں پر افسران اور عملے کوتعینات کیا گیا ہے جنہیں پاؤنڈز میں ادائیگی کی جائے گی۔

پی آئی اے کنٹری منیجر کو 70 ہزار پاؤنڈ ، پسنجر سیلز منیجر 55 ہزار پاؤنڈ اور فنانس منیجر کو سالانہ 55 ہزار پاؤنڈ تنخواہ دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ مانچسٹر اسٹیشنز پر بھی منیجر تعینات کیا گیا ہے جس کی تنخواہ سالانہ 55 ہزار پاؤنڈ ہے ۔

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے اپنا آپریشن کوڈ شیئرنگ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے، برطانیہ میں سالانہ بنیاد پر ایک کروڑ 40لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی آمدنی ہو رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن جلد بحالی کا امکان ہے ، بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں کنٹری منیجر اور سیلز منیجرز تعینات کر دیئے گئے ہیں، پی آئی اے کی برطانیہ میں آمدنی کا صرف ایک اعشاریہ 8 فیصد عملے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں