ایشیا کپ، پاک بھارت میچ میں بارش کے امکانات کم ہو گئے

پاک بھارت ٹاکرا، گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، کینڈی میں موسم بہتر ہونے سے بارش کے امکانات کم ہو گئے۔

مختلف ویب سائٹس پر کینڈی کا موسم بہتر دکھایا جا رہا ہے، آج سے دو دن قبل پورے دن بارش کا امکان تھا لیکن اب بارش کا امکان صرف ایک گھنٹے کا رہ گیا ہے۔

کینڈی میں بارش کے چانسز اب دو سے تین بجے کے درمیان چالیس سے ساٹھ فیصد ہیں جبکہ ساڑھے تین بجے کے بعد بارش کے امکانات بیس فیصد کم رہ گئے ہیں۔

ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

جیسے جیسے میچ کا وقت قریب آتا جا رہا ہے پاک بھارت سمیت دنیا کے شائقین کی دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہو رہی ہیں، اس ہائی وولٹیج میچ میں روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل اور سوریا کمار کا مقابلہ پاکستانی باؤلرز سے ہو گا۔

دوسری جانب بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان اور افتخار احمد بھارتی باؤلرز کا سامنا کریں گے، اس مقابلے میں کون کس پر حاوی آئے گا، آج فیصلہ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں