قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان قومی ڈیوٹی کے باعث بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے۔
کرکٹ سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ڈرافٹ سے پاکستانی بلے باز محمد رضوان دستبردار ہوگئے۔ رضوان ڈرافٹ کی پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیے گئے تھے۔
محمد رضوان کی ڈرافٹ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ہے جو بگ بیش لیگ کے دوران ہی شیڈول ہے۔ رضوان نے لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دی ہے۔
ایشیا کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی
محمد رضوان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی بگ بیش لیگ ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈین وین نیکرک بھی انجری کے باعث بگ بیش لیگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے اوورسیز ڈرافٹ کا آغاز 3 ستمبر سے ہورہا ہے جس میں شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز نظر آئیں گے۔