پاکستان کرکٹ ٹیم پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ملتان سے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کل سے کینڈی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاونٹ سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کولمبو پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ کولمبو پہنچنے کے بعد اب قومی ٹیم بس کے ذریعے کینڈی پہنچے گی جہاں ٹیم آج آرام کرے گی۔
گزشتہ روز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد ہی قومی ٹیم ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوگئی تھیں۔ آج آرام کے بعد قومی ٹیم کل پالے کیلے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پریکٹس سیشن کل شام 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔
Team Pakistan lands in Sri Lanka, all set to shine at the #AsiaCup2023! 🏏🇵🇰 🛬 pic.twitter.com/xDqKLcsymF
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) August 31, 2023
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں شیڈول ہے۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو کینڈی میں 80 فیصد بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہوسکتا ہے۔
بھارت ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ 4 ستمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ نیپال کیلئے ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف فتح ضروری ہے۔