سیاسی دشمنوں کیساتھ وہی کروں گا جو میرے ساتھ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Trump

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اگر دوبارہ صدر بنا تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات کے پیچھے امریکی صدر جو بائیڈن کا ہاتھ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

سابق صدر نے ڈیموکریٹس کو وارننگ جاری کر دی جبکہ اپنے سابقہ دور اقتدار میں ہیلری کلنٹن کو گرفتار نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ اب میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے انتخابات خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے معاملات میں اس وقت91 کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں