پاکستان مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا

گوشت اور پھل

پاکستان نے مہنگائی میں نائیجیریا اور لاؤس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

ایشیا میں پاکستان مہنگائی کے حوالے سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے،ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔

اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق نائجیریا اور لاؤس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تمام ممالک میں سے افغانستان میں حیران کن طور پر مہنگائی کی سب سے کم شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،عالمی سطح پر پاکستان سے بدتر مہنگائی والے ممالک میں کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا اور ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک رہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں