بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ، آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا


نگراں حکومت کی طرف سے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا معاملہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی اجازت سے مشروط کرنے کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے تحریری پلان مانگ لیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شمشاد اختر کا آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ ہوا جس میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق تحریری پلان مانگ لیا۔

بل جلانے سے بجلی سستی نہیں بلکہ اندھیرا ہو گا، نگران وزیر اطلاعات

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ آج شام کو ہی آئی ایم ایف کو تحریری پلان پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔ نگران وزیر اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں