پاکستان نے نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، بابراعظم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور نیپال آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں دوپہر اڑھائی بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے نیپال کے خلاف میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم تین فرنٹ لائن فاسٹ باؤلرز اور اور تین سپن آل راؤنڈرز کے ساتھ جائے گی۔
نیپال کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان شاداب خان،فخر زمان،امام الحق،سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز،نسیم شاہ،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔