بجلی کے بلوں میں ریلیف کی امیدیں دم توڑنے لگیں

فیول ایڈجسٹمنٹ

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی، آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کی جاسکتی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں سے متعلق آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تو یہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

بجلی بلوں میں ریلیف ، وزیراعظم کی زیر صدارت دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ

دوسری طرف بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کل سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں