ایف ائی اے میں اہم کیسوں کی نگرانی کرنے والے کئی افسران تبدیل


اسلام آباد(ابوبکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، اہم کیسوں کی نگرانی کرنے والے کئی افسران تبدیل ہوگئے۔ 

افسران کے تبادلے کے نوٹیفیکشن کی کاپی ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لی جس کے مطابق  یہ تبادلے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے ہوئے ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں گریڈ 20 کے 7 گریڈ 19 کے 4 گریڈ اور 18 کے 9 افسران شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر مجاہد اکبر خان کا بھی تبادلہ کیا گیا، مجاہد اکبر خان کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی منتقل کیا گیا، یاسین فاروق کو ڈائریکٹر ٹرینگ اسلام آباد سے ڈائریکٹر بی ایم ایس ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹرمنتقل کیا گیاہے۔

اسی طرح احسان منظور کا ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا، عمران محمد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائم ونگ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون منتقل کیا  گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق طارق پرویز کا ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن اسلام آباد ہیڈ کوراٹر سے ڈائریکٹر لاء آپریشن ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تبادلہ ہوا جبکہ سید شاہد حسین کا ڈائریکٹر اینڈ ایڈمنسٹریشن سائبر ونگ ایف آئی اےاسلام آباد تعینات کیا گیا۔

انعام اللہ خان گنڈا پور کو ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن ایف آئی اےتعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے مسعود نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں