چیئرمین پی سی بی کا معاملہ، ذکا اشرف کی روانگی، نجم سیٹھی کی واپسی؟


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں گرم ہیں جس کے بعد پی سی بی کے ممکنہ نئے چیئرمین کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک بز’ کی رپورٹ کے مطابق ذکا اشرف کے متبادل کے طور پر نجم سیٹھی کا نام سامنے آسکتا ہے۔ پی سی بی کی قیادت میں اس ممکنہ تبدیلی کو ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کرسی خطرے میں پڑگئی

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ 14 اگست کو نگراں حکومت نے عہدہ سنبھال لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن نے حکومت سے رابطہ کرکے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی تقرریوں کو ہٹانے پر زور دیا ہے۔

اس کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر ذکا اشرف کی تقرری سیاسی قرار دی۔ آئی پی سی کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعینات تمام اداروں کے سربراہان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری ارسال

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سیاسی تقرری سے متعلق دو ناموں پر غور کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے ساتھ ساتھ چیئرمین فیڈریشن لینڈ کمیشن پیر سید احمد نواز شاہ کے نام شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ہمیشہ سے سیاسی رہا ہے۔ ذکا اشرف نے نجم سیٹھی کی جگہ اس وقت سنبھالی جب پیپلز پارٹی کی طرف سے اصرار کیا گیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ان کے نامزد امیدوار کو دیا جائے۔


متعلقہ خبریں