اسلام آباد میں 1400 غیر قانونی عمارتوں کا انکشاف


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 1400 غیر قانونی عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 600 نئی غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کر دی جبکہ غیر قانونی عمارتوں کی لسٹ صرف فائلوں تک محدود ہے جسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے صرف 2 زونز میں غیر قانونی عمارتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد کے زون 4 اور 5 میں 1400 غیر قانونی عمارتیں موجود ہیں جبکہ 8 عمارتیں پہلے ہی غیرقانونی دی جا چکی تھیں۔

غیر قانونی قرار دی گئی عمارتوں میں لوگ سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہیں لیکن سی ڈی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اور ان غیرقانونی عمارتوں کو سیل کرنے یا منہدم کرنے کے حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔


متعلقہ خبریں