قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ایشیا کپ سے پہلے ہر کھلاڑی کو آزمانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاک افغان ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے اور ایشیا کپ سے پہلے ہر کھلاڑی کو آزمانا چاہتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے سعود شکیل کو بھی موقع دیا وہ اسپن کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ سعود شکیل کو ایشیا کپ اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیریز سے بہت کچھ سیکھا لیکن ہارنے کا دکھ ہے، حشمت اللہ شاہدی
بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم بہترین اسپنرز پر مشتمل ہے۔ ایشیا کپ سے پہلے افغانستان کے خلاف سیریز آسان نہیں تھی جبکہ سری لنکا میں بھی بیٹنگ کرنا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں اور کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو جاتا ہے۔