چھری آئی ایم ایف کی اور ہاتھ حکمرانوں کے ہیں، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی جماعت ہے،حکمرانوں نے اپنے پیسے باہر کی بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی جماعت اسلامی سے امیدیں وابستہ ہیں،پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں مگر نظام وہی ہے۔

بجلی بل، ملک کے مختلف شہرو ں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی، بل جلا دیے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گلی گلی احتجاج کریں گے،انہوں نے کہاکہ چھری آئی ایم ایف کی ہے اور ہاتھ حکمرانوں کے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں