کوئٹہ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام


کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی کی چیک پوسٹ پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپن کاریز میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں نے مارٹر گولہ فائر کیا جو چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر میدان میں گر کر پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے سابق وزیر چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار

مارٹے گولے حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔


متعلقہ خبریں