سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں سودی نظام رائج ہے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی نے 22 سال سودی نظام کے خلاف لڑائی لڑی ہے اور جب تک پاکستان میں سودی نظام رائج ہے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کیا اور غریب کے منہ سے نوالہ چھینا ہے۔ ہمیں بطور مسلمان عدل اور انصاف کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، نگران وزیر اعظم

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں اور عدلیہ کی جانب سے عوام کو کوئی انصاف نہیں دیا گیا۔ پڑوسی ملک بھارت چاند پر پہنچ گیا لیکن ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکلے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں