بلوچستان کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، نگران وزیر اعظم

anwar ul haq kakar

کوئٹہ: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ کے دورے پر پہنچے۔ نگران وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نگران وزیراعظم سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی۔

نگران وزیر اعظم نے بلوچستان کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی جبکہ نگران وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بڑی دعویٰ کر دیا

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان حکومت کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں اور بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور اصل طاقت باصلاحیت افرادی قوت ہے۔


متعلقہ خبریں