ایشیا کپ دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی نے پاکستان دورہ کی دعوت قبول کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجر بینی کے ہمراہ نائب صدر راجیو شکلا بھی پاکستان آئیں گے۔ دونوں بی سی سی آئی عہدیدار لاہور میں ایشیا کپ کے میچز دیکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بھارتی عہدیداروں کو پی سی بی کی جانب سے گورنر ہاوس لاہور میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔ راجر بینی اور راجیو شکلا 5 ستمبر کو سری لنکا افغانستان اور 6 ستمبر کو پاکستان ٹیم کا میچ دیکھیں گے۔
راجیو شکلا اس سے قبل 2004 میں بھی بھارتی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔