نگران حکومت نے ملک میں غیر ملکی کرنسی کا کام کرنے والے غیرمجاز ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ملک سے ڈالرز کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی ریال 80.23 روپے، اماراتی درہم 81.94 روپے کا ہوگیا
اجلاس میں مرکزی بینک کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خزانہ،ایف بی آئی اور کسٹمز انٹیلی جنس سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ملک سے ڈالرز کی سمگلنگ بھی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔